23 ستمبر 2012 - 20:30

پاکستان پولیس نےکوئٹہ کے علاقے سول لائن سے افغان طالبان دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق ایف سی کے عملے نے بے نظیر بھٹو پل پر دوران چیکنگ اسلحہ اورواکی ٹاکی برآمد ہونے پر تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ تینوں افراد افغان باشندے ہیں اور بغیرسفری دستاویزات کے کوئٹہ میں داخل ہوئے تھے۔ حراست میں لے گئے افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

.....

/169